جھنگ: ڈپٹی کمشنر کی شہریوں کے مسائل حل کرنیکی ہدایت
درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے :کیپٹن (ر) عبد الرحمن
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوسرے روز بھی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبد الرحمٰن نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی اور متعلقہ افسروں کو مسائل کے حل کے لیے موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو امور سے متعلق درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے غیر ضروری دفتری تاخیر اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز عوام کو براہ راست افسران تک رسائی دینے اور ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹائی جائیں اور ان پر ہونے والی پیش رفت کو یقینی بنایا جائے ۔ ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی دوسرے روز شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی گئی اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments