ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کا اقبال نگر سیوریج سکیم کا دورہ، کام کاجائزہ

ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کا اقبال نگر سیوریج سکیم کا دورہ، کام کاجائزہ

تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں:ماہم آصف

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے اقبال نگر کا دورہ کیا اور اربن سیوریج سکیم کے تحت جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سلمان شجاع نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے پر پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کے دوران حفاظتی انتظامات اور شہریوں کی آمدورفت برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیوریج منصوبہ مقررہ مدت میں اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے جبکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام مرحلہ وار مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کی آمدورفت متاثر نہ ہو اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے رجانہ روڈ پر زیر تعمیر دو رویہ سڑک کی گرین بیلٹ میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ سیال اور اسسٹنٹ کنزرویٹر فاریسٹ کامران سلامت بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...