امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری شاہد اقبال گجر کا چک 737 گ ب کا دورہ

امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری شاہد  اقبال گجر کا چک 737 گ ب کا دورہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا) پاکستان مرکزی مسلم لیگ یونین کونسل نمبر 4 کے صدر چودھری اعجاز واہلہ جٹ کی خصوصی دعوت پر امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری شاہد اقبال گجر نے نواحی علاقے چک نمبر 737 گ ب کا دورہ کیا۔

اس موقع پر معززین اور اہل علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔ چودھری شاہد اقبال گجر نے چوہدری اعجاز واہلہ جٹ اور دیگر معززین سے ملاقات کی، جس میں علاقائی مسائل، عوامی فلاح و بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکا نے باہمی اتحاد، عوامی خدمت اور علاقے کی بہتری کے لیے مل کر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...