پٹرولنگ پولیس کے اکتوبر میں 2787 چالان، 10 لاکھ جرمانہ

پٹرولنگ پولیس کے اکتوبر میں 2787 چالان، 10 لاکھ جرمانہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پٹرولنگ پولیس کی انسداد سموگ مہم کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ آصف رحیم بٹ کی زیر نگرانی ضلع بھر میں سموگ کے تدارک، فضائی آلودگی پر قابو پانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔پٹرولنگ پولیس نے اکتوبر 2026 کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف 879 چالان کیے ، 3 لاکھ 48 ہزار 850 روپے جرمانہ عائد کیا اور 8 مقدمات درج کیے ۔ بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف 1781 چالان، 6 لاکھ 56 ہزار 200 روپے جرمانہ اور 53 مقدمات درج کیے گئے ۔ اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ، غیر معیاری اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف 127 چالان کیے گئے ، 33 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 6 مقدمات درج کیے گئے ۔ڈی ایس پی آصف رحیم بٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر 2787 چالان کیے گئے ، 10 لاکھ 38 ہزار 550 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 67 مقدمات درج کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...