مینار پاکستان پر 15 نومبر کو آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس ہوگی

مینار پاکستان پر 15 نومبر کو آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس ہوگی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی، ایڈیشنل ناظم اعلیٰ مولانا سید سبطین شاہ نقوی۔۔۔۔

 امیر مرکزیہ پنجاب حافظ محمد یونس آزاد، خازن مرکزیہ پنجاب مہر محمد عبداللہ اور خالد محمود اعظم آبادی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 15 نومبر بروز اتوار مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس ملکی سیاسی و مذہبی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہوگی۔ 

کانفرنس تحفظ حرمین شریفین، تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ، ملکی بقا و سلامتی اور استحکام کے لیے قومی اداروں سے اظہار یکجہتی جبکہ فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے خاتمے کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مسلک اہلحدیث سے وابستہ لاکھوں افراد کے علاوہ اندرون و بیرون ملک سے ممتاز علما، مشائخ، دانشور اور سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ ملکی بقا، سلامتی اور استحکام کے لیے کام کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...