پٹواری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے چار ملزمان گرفتار

 پٹواری کو تشدد کا نشانہ بنانے  والے چار ملزمان گرفتار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )من پسند ونڈہ جات تقسیم نہ کرنے پر پٹواری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں شہباز، محمد خالق، گہلا اور ذوالفقار شامل ہیں۔

 شہباز، محمد خالق، گہلا اور ذوالفقار نے رفاقت پٹواری کو من پسند ونڈہ جات کی تقسیم نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ مظفر علی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملز موں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر پولیس حکام نے کہا کہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون شکنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...