ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والا شہری پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں فیسکو ٹیموں نے مختلف مقامات کی چیکنگ کے دوران ایک شہری کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔
فیسکو حکام کے مطابق ملزم غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments