سابقہ رنجش پر 3 بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

 سابقہ رنجش پر 3 بہنوں  کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابقہ رنجش پر ملزمان نے تین بہنوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں ریشم نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بہنوں کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر انہیں قابو کر لیا اور مکوں، گھونسوں سے تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ ملزمان نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...