گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والا دکاندار گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ میں مصروف دکاندار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق غیر محفوظ طریقے سے گیس سلنڈرز کی ری فلنگ کسی بھی وقت آتشزدگی یا بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments