بھوانہ بازار میں خریداری کے دوران شہری جیب تراشوں کے ہاتھوں لٹ گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) بھوانہ بازار میں خریداری کے لیے آنے والا شہری جیب تراشوں کے ہاتھوں نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں سلامت نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی جیب سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان نکال لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments