نوری چوک کے قریب بہن بھائی پر تشدد، خاتون بے ہوش
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نوری چوک کے قریب ملزموں نے بہن بھائی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، جبکہ تشدد کے باعث خاتون بے ہوش ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے نوری چوک کے قریب عامر نامی شہری اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اس دوران ملزموں نے مبینہ طور پر دونوں کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا۔ ملزموں نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، جبکہ تشدد کے باعث عامر کی ہمشیرہ بے ہوش ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments