رہائشی علاقے میں ہیوی وہیکل داخل کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ممنوعہ اوقات میں رہائشی علاقے میں ہیوی وہیکل داخل کرنے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اوقات میں رہائشی علاقے میں ہیوی وہیکل لے کر آنے والے ڈرائیور کو قابو کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہیوی وہیکل کی آمدورفت ٹریفک کے لیے خطرے کا باعث بن رہی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments