دربار پر فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے شہری کی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) دربار پر فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے شہری کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے ۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں علی اختر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ لاری اڈے کے قریب واقع ایک دربار پر فاتحہ خوانی کے لیے آیا اور اپنی موٹر سائیکل باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا۔ اس دوران نامعلوم ملزمان اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments