ون ویلنگ و خطرناک ڈرائیونگ پر 4 مقدمات ، ملزم گرفتار

 ون ویلنگ و خطرناک ڈرائیونگ پر 4 مقدمات ، ملزم گرفتار

مقدمات میں5سہولت کار بھی نامزد،کریک ڈاؤن جاری رہے گا:ٹریفک پولیس

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کے احکامات پر سی ٹی او کی ہدایت کے مطابق ون ویلنگ، تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے ۔ اس سلسلے میں کینال روڈ، ایکسپریس وے اور رسول پور کے قریب خصوصی ناکہ جات قائم کیے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ، رکشوں پر ریسنگ، اوور اسپیڈنگ اور خطرناک کرتب دکھانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار مقدمات درج کر لیے ۔ ون ویلنگ میں ملوث عظیم انور راجپوت اور عقیل ولد عبدالرحمان سمیت تمام نامزد ملزموں کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقدمات میں پانچ سہولت کاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے ، جبکہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے ۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...