مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والے 3 افراد گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا، جو مبینہ طور پر مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments