خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرکے نوسربازوں نے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک کے قریب علی نامی شہری کو نامعلوم نوسربازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرکے اپنی باتوں میں الجھا لیا۔
اس دوران ملزم مبینہ طور پر اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments