غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی میں خرید و فروخت، 2افراد کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی قائم کرکے پلاٹس کی خرید و فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر قائم کی گئی ہاؤسنگ کالونی میں پلاٹس کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری تھا۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کے حکام نے پولیس کو درخواست دی، جس پر مقدمہ درج کرکے ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments