گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، مقدمہ درج

 گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھر میں گھس کر ملزموں نے ماں بیٹی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں آمنہ بی بی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملزمان مبینہ طور پر زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور دونوں ماں بیٹی کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...