بچیانہ:راجباہ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

 بچیانہ:راجباہ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بچیانہ (نمائندہ دنیا) تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں راجباہ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، چک نمبر 147 گ ب کے قریب سے گزرنے والے راجباہ میں ایک نامعلوم شخص کی لاش دیکھی گئی۔

اطلاع ملنے پر تھانہ لنڈیانوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کی جانب سے متوفی کے ورثاء کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں اعلانات کروائے گئے ، جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی شناخت اور ورثاء تک رسائی کی کوششیں کی گئیں، تاہم تاحال متوفی کے لواحقین کا سراغ نہیں مل سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...