چناب نگر : دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھرمار، شہری پریشان

 چناب نگر : دھواں چھوڑنے والی  گاڑیوں کی بھرمار، شہری پریشان

چناب نگر (نامہ نگار) شہر بھر کی شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھرمار اور محکمہ ماحولیات کے عملے کی مبینہ چشم پوشی کے باعث فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہونے لگا۔۔۔

 جس سے شہری دمہ، الرجی اور سانس کی دیگر بیماریوں کے خطرات سے دوچار ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات کے بعض اہلکار مبینہ طور پر اپنی ذمہ داریوں میں غفلت برت رہے ہیں، جس کے نتیجے میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بلا روک ٹوک سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جائیں۔ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...