چنیوٹ: لاہور روڈ پر کار حادثہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی

 چنیوٹ: لاہور روڈ پر کار حادثہ  خاتون سمیت 2 افراد زخمی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لاہور روڈ پر راؤ باغ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں ایک کار بے قابو ہو گئی، جو پہلے سڑک کنارے کھڑے خالی رکشے اور بعد ازاں ایک درخت سے جا ٹکرائی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد زخمی ہوئے ، جن کی شناخت 18 سالہ طاہرہ زوجہ مہتاب اور 52 سالہ شرافت کے نام سے ہوئی ہے ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...