چناب نگر میں بھیک مانگنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
چناب نگر (نامہ نگار) چناب نگر پولیس نے بازاروں میں بھیک مانگنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
جعفر اور ظفر نامی افراد چناب نگر کے بازاروں میں آنے جانے والے لوگوں سے بھیک مانگ رہے تھے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments