جھنگ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا عندیہ
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمن کے احکامات پر چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے مختلف زیرِ عمل ترقیاتی سکیموں، زیرِ تعمیر ٹاؤنز، رہائشی منصوبوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کا دورہ کیا اور وہاں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے بعض ہاؤسنگ سوسائٹیز کی حدود میں دیگر زمینوں اور اضافی رقبوں کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر شامل کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام رہائشی منصوبوں میں منظور شدہ نقشوں، قانونی حدود اور سرکاری قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔چیف آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات اور منظور شدہ حدود سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments