ڈپٹی کمشنر جھنگ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی سماعت
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عوامی مسائل کے فوری حل، شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی اور گڈ گورننس کے فروغ کیلئے ڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے شہریوں کی درخواستوں کی فرداً فرداً سماعت کی۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری کارروائی کرنے ، شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانے اور سائلین کو جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی، شفافیت، میرٹ اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا ہے تاکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانا پڑیں اور ان کی شکایات کا فوری و مؤثر ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments