انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جھنگ پولیس نے متعدد میڈلز جیت لیے
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس کی سالانہ انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں جھنگ پولیس کے جوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور ضلع کا نام روشن کر دیا۔
مقابلوں میں کانسٹیبل شاہ زیب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ کانسٹیبل نعمان خان اور کانسٹیبل جواد حیدر نے گولڈ میڈلز اپنے نام کیے ۔ اسی طرح کانسٹیبل ثمر اقبال نے سلور میڈل اور کانسٹیبل غلام مصطفیٰ نے برونز میڈل حاصل کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے کامیاب جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments