احمد پور سیال:ہسپتال کے واش روم سے نومولود کی لاش برآمد،2خواتین گرفتار
احمد پور سیال (نمائندہ دنیا) میڈیا کی نشاندہی پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال کی ایمرجنسی کے واش روم سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہونے کے افسوسناک واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں مبینہ طور پر انکشاف ہوا ہے کہ نومولود بچی کی والدہ کے اپنے چچا کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ، جن کے نتیجے میں بچی کی پیدائش ہوئی۔ بعد ازاں نومولود کو ہسپتال کے واش روم میں پھینک دیا گیا۔پولیس نے واقعے کے سلسلے میں دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے ، جبکہ مبینہ طور پر ملوث چچا کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments