گڑھ مہاراجہ: 50 لاکھ مالیت کے مویشی اور مغوی 10 بازیاب

گڑھ مہاراجہ: 50 لاکھ مالیت  کے مویشی اور مغوی 10 بازیاب

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) پولیس نے اغوا کاروں کا مؤثر تعاقب کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے مالیت کے مویشی اور مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،

جبکہ دونوں ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا ۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود سے گزشتہ روز ایک شہری کو مال مویشی سمیت اغوا کر لیا گیا تھا۔ واقعے کا ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او انسپکٹر بہلول واصل کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی، جس نے صرف 10 گھنٹوں میں ملزموں ممتاز اور اشرف کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔پولیس نے مغوی شہری اللہ دتہ کو بحفاظت بازیاب کروانے کے ساتھ اس کے ہمراہ اغوا کیے گئے 50 لاکھ روپے مالیت کے مویشی بھی برآمد کر لیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...