شیخ مشتاق ضلعی سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی کے صدر مقرر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میاں طاہر ایوب نے ضلعی نظم کے ساتھ مشاورت کے بعد شیخ محمد مشتاق کو ضلعی سیاسی کمیٹی کا صدر مقرر کر دیا ہے ، جبکہ شیخ افضال شاہین بزنس فورم کے صدر اور ملک معراج الدین مالیاتی امور کے معاون خصوصی ہوں گے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں طاہر ایوب نے کہا کہ 29 نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ پنجاب کی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گا۔ عوام تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو آزما چکے ہیں۔اور اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔ ملک میں تبدیلی کی لہر آ چکی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں عوام ملک کو لوٹنے والے تمام گروہوں کو مسترد کر دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments