گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک اہلکاروں سے مزاحمت، دھمکیاں
اہلکاروں نے چالان کیاتوملزموں نے سرکاری امورمیں مداخلت کی ،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک اہلکاروں سے مزاحمت اور انہیں دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹریفک اہلکاروں نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک شہری کی گاڑی کا چالان کیا تو ملزموں نے مبینہ طور پر اہلکاروں سے مزاحمت شروع کر دی اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے سرکاری امور کی انجام دہی سے روک دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments