میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات کل تقسیم ہونگے

 میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز میں  نقد انعامات کل تقسیم ہونگے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2026ء میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی شاندار تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف میں نقد انعامات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کل روز بدھ صبح 11 بجے تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کریں گے ۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رائے غلام شبیر اور کنٹرولر امتحانات حنا چوہدری بھی موجود ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...