ون وے کی خلاف ورزی کرنے والا ڈرائیور زیرحراست
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر ون وے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی خلاف ورزی سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ حادثے کا خطرہ بھی پیدا ہو رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments