سابقہ رنجش پر گھر میں گھس کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ منصور آباد کے علاقے میں سابقہ رنجش کی بنا پر گھر میں گھس کر خواتین سمیت اہلخانہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ندیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments