نایاب نسل کی بکری سمیت لاکھوں روپے کا سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ جھمرہ کے علاقے میں چور حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کی نایاب نسل کی بکری اور دیگر سامان لے گئے۔
عبداللہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان رات کی تاریکی میں اس کی حویلی سے قیمتی بکری، واٹر پمپ، بجلی کی تاریں اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments