برطانوی شہری کی کھلی کچہری میں فریاد ،30لاکھ مل گئے

برطانوی شہری کی کھلی کچہری میں فریاد ،30لاکھ مل گئے

ڈی آئی جی آپریشنز کی کے احکامات پر کارروائی، معمرخاتون سے فراڈ کاملزم گرفتارشہری فراڈ پر خاموش رہنے کی بجائے پولیس سے فوری رابطہ کریں :فیصل کامران

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں 80 سالہ برطانوی شہری خاتون کی فریاد پر فوری کارروائی، چار سال سے پھنسے 30 لاکھ روپے واپس دلوا دیئے گئے ۔ ڈی آئی جی کی کھلی کچہری میں برطانوی خاتون نے فراڈ کے ذریعے چار سال قبل ہتھیائے گئے 30 لاکھ واپس دلوانے کی اپیل کی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صرف چار روز میں ملزم کو گرفتار کرکے خاتون کی پوری رقم واپس دلوا دی۔بزرگ خاتون نے ڈی آئی جی کو بتایا کہ چار سال قبل مبینہ طور پر جعلی سرمایہ کاری کے نام پر ان سے 30 لاکھ روپے وصول کیے گئے تھے۔

تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود رقم واپس نہیں کی جا رہی تھی۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور متاثرہ خاتون کی جمع پونجی واپس دلوائی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی محنت کی کمائی اور جمع پونجی کا تحفظ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہری بالخصوص اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری سے قبل متعلقہ فرد اور کاروبار کی مکمل تصدیق کریں اور غیر معمولی منافع کی پیشکشوں یا زبانی دعووں کے لالچ میں اپنی جمع پونجی داؤ پر نہ لگائیں۔ غیر مصدقہ سرمایہ کاری سکیموں سے دور رہیں اور ہر مالی معاملے میں قانونی تقاضے پورے کریں۔ فراڈ کا شکار کی صورت میں خاموش رہنے کی بجائے فوری پولیس سے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کرکے شہریوں کی رقوم اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...