گھر کا دروازہ کھلا رہ جانے پر چور لاکھوں کا سامان لے اڑے

 گھر کا دروازہ کھلا رہ جانے پر  چور لاکھوں کا سامان لے اڑے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں گھر کا بیرونی دروازہ کھلا رہ جانے پر نامعلوم چور گھر سے نقدی، موبائل فون، لیپ ٹاپ، بجلی کی تاریں، ایل سی ڈی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

زمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور سامان چوری کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...