مرضی پورہ میں فیسکو ریکوری ٹیم پر مبینہ تشدد، اہلکار زخمی

 مرضی پورہ میں فیسکو ریکوری ٹیم پر مبینہ تشدد، اہلکار زخمی

ٹیم کوقابوکرکے ماراپیٹاگیا،سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ،مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ رضا آباد کے علاقے مرضی پورہ میں فیسکو ریکوری ٹیم کے اہلکاروں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو ٹیم واجبات کی وصولی کے لیے ملزم کے گھر پہنچی تو اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اہلکاروں کو قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا۔ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...