ملکی تعمیر و ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے :اے ڈی سی

 ملکی تعمیر و ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے :اے ڈی سی

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریبات 3تا5مارچ تک منعقد ہونگی،خطاب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر حافظ آباد محمد صدیق نے کہا ہے کہ 8مارچ کو انٹرنیشنل خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں 3تا 5مارچ مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

حافظ آباد (نمائندہ دنیا ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست ،تعلیم ،صحت ،سماجی بہبود اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ان تقریبات میں مدعو کیا جائیگا ۔ نہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رانا مقصود ،ڈی او سوشل ویلفیئر نواز گوہر ،ٹی او (آئی اینڈ ایس) غلام رسول ،ڈی او سیکنڈری امتیاز الحق اور ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ممتاز نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں