اہل کراچی کو اعلانات نہیں عملی اقدامات چاہئیں، منعم ظفر

اہل کراچی کو اعلانات نہیں عملی اقدامات چاہئیں، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو اعلانات نہیں عملی اقدامات چاہئیں ، لاقانونیت ، قتل وغارت گری ، بجلی ، پانی اور ٹرانسپورٹ شہر کے بڑے مسائل ہیں۔

 ڈیڑھ سو بسوں کے اعلان اور ٹرانسپورٹ سسٹم کی تعریف کرنے سے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نائب امراء جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز ، راجا عارف سلطان ، سیف الدین ایڈووکیٹ ،ڈپٹی سیکریٹر ی کراچی عبد الرزاق خان ،بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین ، پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے سیکریٹری نجیب ایوبی اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی 16سال سے سندھ پر حکومت کررہی ہے ،شہر میں مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں عوام سے لوٹ مار اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری پیپلزپارٹی کی حکومت اور متعلقہ اداروں کی ہے ، شہر میں 10سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈاکوؤں اور کے الیکٹرک نے آپس میں ساز باز کرلی ہے ،جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ 28اپریل بروز اتوار بعد نماز مغرب نشتر پارک پر حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں عوامی استقبالیہ دیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں