تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن جلد مکمل کیا جائے ،ڈپٹی میئر

تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن جلد مکمل کیا جائے ،ڈپٹی میئر

کراچی(آن لائن)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے جاری گرینڈ آپریشن کی نگرانی کرنے کے لئے ایم اے جناح روڈ پر واقع مختلف بازاروں اور کمرشل علاقوں کا دورہ کیا۔

اور تجاوزات کو ہٹانے کے لئے ہونے والی کارروائی کا جائزہ لیا،ڈپٹی میئر نے کہا کہ آپریشن کے دوران انتظامیہ کی ضرورت پوری کرنے کے لئے تمام متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے، تجاوزات کی وجہ سے سڑکیں اور فٹ پاتھ بند ہوجاتی ہیں اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، لہٰذا ہرممکن کوشش کی جائے کہ آپریشن جلد مکمل کیاجائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں