جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت جمعرات کوچائنیزٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقدہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں بورڈبرائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے اجلاس 7 فروری،5 اپریل،30 مئی،17 اگست،20 نومبر2023 ء اور 22 جنوری 2024 ء کی رودادوں کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں اکیڈمک کونسل کے اجلاس منعقدہ 11 مارچ2024 ء کی روداد کی توثیق کی گئی اور شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر میں بی ایس (چارسالہ پروگرام) اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کی منظوری دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں