مسیحی برادری کی وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیلئے ریلی

مسیحی برادری کی وزیراعظم عمران  خان سے اظہار تشکر کیلئے ریلی

مسیحی برادری کی درخواست پر وزیراعظم نے چرچ کی تعمیر کیلئے ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کی ہدایات جاری کردیں جس پر عیسائی برادری نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیلئے ریلی نکالی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مسیحی برادری کی درخواست پر وزیراعظم نے چرچ کی تعمیر کیلئے ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کی ہدایات جاری کردیں جس پر عیسائی برادری نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیلئے ریلی نکالی ۔ موڑ ایمن آباد محلہ مجید پورہ کے تنزیل ارشد نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر علاقے کی مسیحی برادری کی طرف سے درخواست دی کہ ان کے علاقے میں چرچ نہیں اور مسیحی برادری چرچ کی تعمیر کا خرچ برداشت نہیں کرسکتی اسلئے حکومت اس علاقے میں چرچ کی تعمیر کیلئے اقدامات کرے جس پر وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے ڈی سی گوجرانوالہ کو ہدایت کی گئی کہ فور ی طور پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو علاقے میں بھیجیں اور نئے چرچ کی تعمیر کیلئے اخراجات کا تخمینہ لگا کر وزیراعظم سیل کورپورٹ کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں