تحریک انصاف کی لوٹ مار سے مہنگائی بڑھی :خرم دستگیر

تحریک انصاف کی لوٹ مار سے مہنگائی بڑھی :خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کرپشن اور احتساب کا نعرہ لگاکر اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

تحریک انصاف کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔ موجودہ دور حکومت میں کرپشن اور بدامنی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے کرپشن بارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومتی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ۔مسلم لیگ ن کیخلاف انتقامی کاروائیاں حکومتی نااہلی کو نہیں چھپا سکتیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف، میاں شہباز شریف،بزرگ لیگی رہنما غلام دستگیر خان اور دیگر لیگی قیادت حکومتی انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بزرگ لیگی رہنما غلام دستگیر خان کی اینٹی کرپشن عدالت پیشی کے موقع پر آنیوالے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں