پنجاب بار کونسل کی اپیل پر تحصیل بار بھیرہ کی ہڑتال

 پنجاب بار کونسل کی اپیل پر تحصیل بار بھیرہ کی ہڑتال

بھیرہ(نامہ نگار )پنجاب بار کونسل کی اپیل پر تحصیل بار بھیرہ نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے میونسپل کمیٹی بھیرہ کے سابق چیئرمین چوہدری خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ تحصیل بار بھیرہ کے۔۔۔

 صدر چوہدری محمد انور بولا ایڈووکیٹ نائب صدر انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ملک عثمان شہزاد ایڈووکیٹ چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ مہر محمد نواز ایڈووکیٹ سردار محمود منور خان ایڈووکیٹ چوہدری محمد شہباز پنجوتھہ ایڈووکیٹ اور رانا زبیر خورشید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلا کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سیکرٹری بار حافظ اباد پر درج بے بنیاد ایف ائی ار کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت حق اور سچ کی اواز کو دبانا چاہتی ہے جس سے وکلاء میں بے چینی بڑھ رہی ہے اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو نتائج کی وہ خود ذمہ دار ہوگی انہوں نے کہا کہ 27 اپریل کو لاہور وکلاء کنونشن میں بھی بھرپور شرکت کی جائے گی اور پنجاب بار کونسل کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کی طرف سے جاری تمام ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں