ملیریا کے عالمی دن پر میانوالی میں آ گاہی سیمینار اور واک

ملیریا کے عالمی دن پر میانوالی میں آ گاہی سیمینار اور واک

میانوالی (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی کے زیر اہتمام ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پورے ضلع میں مختلف ہیلتھ فیسلٹیز پر آ گاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی تقریب ڈی ایچ ڈی سی ہال میانوالی میں منعقد کی گئی۔

سیمینار میں میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل میانوالی ڈاکٹر امیر احمد خان، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر عزیز رحمان ملک، معروف فزیشن ڈاکٹر کلیم اللہ نیا زی، ڈسٹرکٹ افیسر ٹی بی پروگرام ڈاکٹر ملک نوید حسن کے علا وہ بڑی تعدا د میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کلیم اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 35 لاکھ سے زیادہ لوگ اس مرض کا شکار ہوتے ہیں اور پچاس ہزار سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہو کے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یہ ایک اینا فلیزمچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے ملیریا سے بچا ؤ کیلئے اس مچھر کی نشوونما کا خاتمہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ارد گرد کے ما حول اور اپنے گھروں محلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ملیریا مچھر کی افزائش گندے پا نی میں زیا دہ ہو تی ہے اس لیئے ملیریا کے افزائش کو روکنے کیلئے گندے پا نی کے جو ہڑ، تالا بوں کا خاتمہ کر ناضروری ہے ۔ ڈاکٹر امیر احمد خان نے کہا کہ ملیریا سے بچا ؤ کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اردگرد گندے پا نی کا خاتمہ کریں اور گھروں میں خود اور اپنے بچوں کو پورے آستینوں والے کپڑے پہنائیں اور مچھر ما ر سپرے کے استعمال کے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،بعدازاں ملیریا سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے سلسلہ میں واک کا بھی اہتما م کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں