گندم خریداری،سرکاری نرخوں پر فروخت کیلئے جائزہ اجلاس

گندم خریداری،سرکاری نرخوں پر فروخت کیلئے جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی زیر صدارت گندم کی خریداری اور سرکاری نرخوں پر فروخت کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رانا ریاض، اے ایف سی حافظ لقمان، فلور ملز ایسوسی ایشن اور انجمن آڑھتیان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہو چکا ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دیگی اور انھیں ان کی فصل کے معاوضہ کی ادائیگی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی۔ اجلاس میں فلور ملز ایسوسی ایشن اور انجمن آڑھتیان کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کو حکومتی پالیسی کے مطابق اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں