ڈینگی سے بچائو کیلئے آگاہی مہم کو مزید بہتر بنانے کا حکم

ڈینگی سے بچائو کیلئے آگاہی مہم کو مزید بہتر بنانے کا حکم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کی۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا محمد اکبر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راوگلزار یوسف کے علاوہ تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسرز اور تمام اداروں کے سربراہان جن میں ایجو کیشن،میونسپل کمیٹی لوکل گورنمنٹ پاپولیشن ،پبلک ہیلتھ،سوشل ویلفیئر،فوڈ اتھارٹی ودیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر را ئو گلزار یوسف نے ڈینگی سرو یلنس اور ٹیموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ٹریول ہسٹری کا کیس سامنے آیا ہے جسں کا کیس رسپانس مکمل ہوچکا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)نے تمام محکموں کو متوقع بارشوں کی وجہ سے الرٹ رہنے کی کرنے کی ہدایت کی اور کھڑے پانی کی نکاسی اور مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات پر زور دیا۔  انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے سلسلہ میں آگاہی مہم کو مزید بہتر بنانے کا حکم جاری کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں