کامونکے :ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، دوسرا زخمی

کامونکے :ٹرک کی زد میں آکر  موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، دوسرا زخمی

کامونکے (نامہ نگار )تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

گزشتہ دوپہر نواحی گاؤں نگرے دادن کا بیس سالہ ابوزر اور موضع کسوکی کابائیس سالہ تاج موٹر سائیکل پر کامونکے سے گوجرانوالہ جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ چیانوالی کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث عقب سے آنے والے ٹرک نے اُنہیں بُری طرح کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں ابوزر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ تاج کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایمن آباد پولیس نے ڈرائیور کو ٹرک سمیت حراست میں لے لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں