سیالکوٹ:ایکسائز آفس میں ٹاؤٹ مافیا کا راج، عوام خوار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایکسائز آفس میں ٹاؤٹ مافیا کا راج، عوام کے ساتھ نامناسب رویہ،دفتر کے اندر اور باہرٹاؤٹ سرگرم، عوام کے پرائیویٹ افراد بارے شکایت پر عملہ کارروائی کے بجائے الٹامڈل مین کا دفاع کرتا ہے کوئی کام ڈائریکٹ ہونا ناممکن، ضلعی آفس میں مبینہ بھتہ خوری بند کرائی جائے۔۔۔
عوامی اور سماجی حلقوں کا مطالبہ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹاؤٹوں کا راج، کوئی کام ڈائریکٹ نہیں ہوتا۔پرائیوٹ بندے سے فائل لی جاتی ہے دفتر کے اندر اور باہر ٹاؤٹوں کے ڈیرے ای ٹی او ایکسائز کا رویہ بھی آفس آنے والے لوگوں کے ساتھ نامناسب ہوتاہے ۔ سائل اگر ان سے باہر کے پرائیوٹ ٹاؤٹوں کی شکایت کرے تو موصوف الٹا ٹاؤٹوں کا دفاع کرتے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سیالکوٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کو ٹاؤٹوں سے پاک کیا جائے تاکہ عوام کو مڈل مین کی بے جا مداخلت اور ناجائز فیس جو کہ بھتہ خوری میں شمار ہوتی ہے اس سے نجات مل سکے ۔