راہوالی:وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے اور سامان سے محروم

راہوالی:وارداتوں میں شہری  ہزاروں روپے اور سامان سے محروم

راہوالی(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے اور سامان سے محروم ہوگئے ۔

 گلشن لیبر کالونی کے رضوان میر سے الشفا ہسپتال کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے 15ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔ سوئیاں گاؤں کے زمیندار آصف عقیل راجپوت کے ڈیر ے سے بھیڑ اور بکری ۔ راہوالی کے بلال کے گھر سے پانی والی ٹینکی، 4 ٹیبل ، گیس پائپ و دیگر سامان مالیت 40ہزار روپے چوری ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں