ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تھیلے سیمیا کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے بلڈ کیمپ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تھیلے سیمیا کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، سردیوں میں خون کی کمی کے بڑھتے مسئلے کے پیشِ نظر سیالکوٹ پولیس،
ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، سول سوسائٹی اور دعوتِ اسلامی کے رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دئیے ، ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معصوم جانوں کو بچانے کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔